کیا آپ نے کبھی 2 سر اور 3 آنکھوں والا بچھڑا دیکھا ہے؟ جانیے اس کے بارے میں حیران کن باتیں

image

آپ نے ہمیشہ بہت ہی خوبصورت یا پھر قد آور جانور دیکھے ہوں گے مگر آج ہم آپکو ایک ایسے بچھڑے سے ملوائیں گے جس کی 3 آنکھیں اور 2 سر ہیں ، یہ بچھڑا بھارتی گاؤں وجے پور میں پیداہوا ہے ، اس بچھڑے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر آتے ہی اس لیے دھوم مچا دی کیونکہ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد بچھڑا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سے زائد سر اور آنکھیں ہونے کے باعث اسے ہندؤں کے مذہبی کردار درگا ماں قرار دیا جا رہا ہے اور تو اور اس بچھڑے کی پیدائش ہندؤں کے ہی مذہبی تہوار نوراتری پر ہوئی ہے تو اس لیے اب لوگوں نے اس کی پوجا کرنی بھی شروع کر دی ہے ۔

جب سے ایک بھارتی صحافی نے اسے اپنے ٹوئٹر اکا ؤنٹ پر شیئر کیا ہے تب سے ہی سوشل میڈیا پر صارفین اسے بہت پسند کر رہے ہیں ۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے رواں برس مئی کے مہینے میں بھی کچھ اسی طرح کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی لیکن یہ ویڈیو برطانیہ کے علاقے ویلز کی تھی۔ جہاں دنیا کے 3 آنکھوں والے پہلے بچھڑے کو ویلز کے ہی ایک فارم پر دیکھا گیا تھا ۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts