گاڑی میں الگ سے اے سی لگوالیا تو کہیں کتابوں کا دروازہ بنا لیا ۔۔ دیکھیے 5 دلچسپ و مزاحیہ تصاویر جو کردیں آپ کو ہنسنے پر مجبور کر دیں گی

image

بعض اوقات ہم مزاحیہ طرز کی تصویریں کھینچ کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کردیتے ہیں جنہیں دیکھ ہمارے سوشل میڈیا کے دوست احباب قہقےلگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ اور کبھی کبھی زور دار قہقہ لگا دینا صحت کے لیے بھی مفید ہوتا ہے کیونکہ ہنسنے سے ہمارا مدافعتی نظام بڑھ جاتا ہے۔

' ہماری ویب ' اس سے قبل بھی اپنے صارفین کے لیے مزاحیہ طرز کی تصویری پوسٹ لے کر حاضر ہوچکی ہے جنہیں دیکھ کر صارفین لطف اندوز ہوتے ہیں۔

آج ہم ایک بار پھر ٥ دلچسپ و مزاحیہ تصاویر لے کر حاضر ہوئے ہیں جو آپ کو ہنسنے پر مجبور کر دیں گی۔

1- جب کار پارکنگ نہ ملے

پہلی تصویر ملاحظہ کیجیے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سیاہ رنگ کی گاڑی کے آگے چھوٹی کھلونے والی کار بھی پارکنگ میں نظر آرہی ہے۔یہ تصویر کا کیپشن ایسا ہونا چاہیے کہ جب آپ کے پاس گاڑی پارک کرنے کے لیے جگہ نہ ہو اور پھر آپ کو اس چھوٹی گاڑی ضرورت محسوس ہونے لگے۔

2- گاڑی کا اے سی خراب تو کوئی مسئلہ نہیں

اس تصویر کو دیکھ کر ہنسی بھی آئے گی اور حیرانی بھی ہوگی۔ مذکورہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کی آخری والی کھڑکی کی جگہ پر اے سی نصب کر لیا۔ گاڑی کا مالک پہنچا ہوا انجینئر لگتا ہے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

3- کتابیں کام آگئیں

آج کل ہر مسئلے کا موجود ہے۔ اوپر موجود تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دروازے کے فریم میں دروازے کی جگہ کتابیں لگا دی گئیں۔ لگتا ہے یہ کمال انجام دینے والا شخص آج کل چھٹیوں پر ہے۔ اگر آپ اس دروازے کو پار کرلیں تو ممکن ہے کہ آپ کے اندر کتابیں پڑھنے کا شوق پیدا ہوجائے۔

4- کارٹون آئس کریم

مشہور کارٹون کیریکٹر 'اسپنج باب' دیکھنے میں ہی اتنا مزاحیہ لگتا تھا لیکن اس کی شکل والی یہ آئس کریم اور بھی زیادہ مزاحیہ نظر آرہی ہے۔

5- شرمیلا باکس

یوں لگتا ہے کہ اس ڈبے کی یہ اصلی آنکھیں ہیں جو بائیں جانب کسی کودیکھ رہی ہیں جیسے یہ کسی سے شرما رہا ہو۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts