35 کروڑ کی شادی ۔۔ دنیا کے امیر ترین آدمی بل گیٹس کی بیٹی کی شادی میں کچھ انوکھا تھا؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

دنیا کے امیر ترین آدمی بل گیٹس کی بڑی بیٹی نے شادی کر لی ہے انہوں نے شادی اپنے مصری منگیتر نائل نصر سے کی ہے۔ان کے منگیتر مسلم لڑکے ہیں اس لیے سب سے پہلے ایک خفیہ تقریب میں شادی کی گئی۔

اور پھر 16 اکتوبر کو شادی کی عام تقریب میں یہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دنیا کی امیر تریب شخص کی بیٹی کی شادی میں 20 لاکھ ڈالرز کا خرچہ کیا گیا۔

یہ رقم پاکستانی روپوں 34 کروڑ 33 لاکھ 68 ہزار 800 روپے بنتی ہے۔ یہ تقریب بل گیٹس اور ملینڈا فرنچ گیٹس کی بیٹی جینیفر کے فارم ہاؤس ویسٹ چیسٹر ہارس میں منعقدد ہوئی جس میں سینکڑوں مہمانوں نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ سن 2017 میں ان دونوں کی بڑھتی ہوئی قربتوں کی خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم یہ دونوں اس لیے منگنی نہیں کر سکے تھے کیونکہ جینیفر کی ماسٹر کی تعلیم جاری تھی جس کی وجہ سے منگنی تاخیر کا شکار ہوئی۔

اور پھر جنوری 2020 میں دونوں نے منگنی کر لی جس کی تصدیق جینیفر نے انسٹاگرام پر اپنے منگیتر کے ہمراہ تصویر شیئر کر کے کی۔

یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے جنیفر نے کہا کہ وہ اپنے منگیتر نائل نصر کی یہ پیس کش 10 لاکھ بار بھی قبول کرتی کیونکہ وہی انکے لیے بہترین انسان ہے جواباََ نائل نصر نے بھی اپنے انسٹاگرام پر یہی تصویر شیئر کی جس میں جینیفر انکے ساتھ موجود ہے اور انہوں نے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی بھی پہن رکھی ہے۔

اب بات کرتے ہیں کہ نائل نسڑ کون ہیں، انکے والدین کویت میں ایک آرکیٹک کمپنی کے مالک ہیں اور 3 دہیاں پہلے وہ کاروبار کے سلسلے میں مصر سے کویت چلے آئے تو نائل نصر کی ساری تعلیم امریکہ میں ہی ہوئی تاہم انکی پیدائش مصر میں ہی ہوئی جبکہ پرورش کویت میں ہوئی۔

واضح رہے کہ جینیفر گیٹس اور نائل نصر نے امریکہ کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر کر ر کھا ہے تاہم نائل نصر نے 2013 میں اور جینیفر نے سن 2018 میں ماسٹر کیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts