جنگل کے درمیان پُراسرار ٹیبل اور کرسیاں نظر آئیں ۔۔ جانیے جھیل کنارے درختوں کے درمیان کرسیاں اور ٹیبل کہاں سے آگئیں؟

image

اگر آپ کسی جنگل یا جھیل کنارے گھومنے نکلیں اور آپ کو وہاں آپ کا کسی پراسرار شے سے سامنا ہوجائے تو آپ کی حالت کیا ہوگی؟

ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جب ایک فوٹوگرافر جنگل میں گھوم رہا تھا اور اسے سامنے درختوں کے درمیان پڑی ‘پراسرار’ کرسیوں اورکھانے کی میز نظر آئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنگل نما درختوں کے درمیاں کھانے کا میز اور کرسیاں دیکھ کر فوٹوگرافر ورطہ حیرت کا شکار ہوا اور تصاویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر شیئر کر ڈالی۔

فوٹوگرافر کو کافی حیرانی ہوئی کہ ان درختوں کے درمیان کرسیاں کیسے آسکتی ہیں جبکہ اس پر موجود برتن میں کھانے کی اشیا بھی موجود تھیں، فوٹوگرافر نے گلاس میں مشروب بھی دیکھا۔

بعد ازاں ڈیٹ میٹ نامی کمپنی کی جانب سے شہری کا شک ختم کیا گیا۔ کمپنی نےبتایا کہ جوڑے چھٹیاں منانے یہاں آتے ہیں اور ہم ان کی سیر یادگار بنانے کے لیے درختوں کے درمیان یہ سارا سیٹ اپ کرتے ہیں۔ مذکورہ تصویر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی، جوڑا کھانا کھانے کے بعد وہاں سے جا چکا تھا۔

کمپنی نے بتایا کہ جوڑا جنم دن منانے آیا تھا اور انہیں کے کہنے پر انتظامات کیے تھے۔

ڈیٹ میٹ کا مزید کہنا تھا کہ آرڈر کی تکمیل کے بعد جیسے ہی جوڑے کھانا کھا کر رخصت ہوجاتے ہیں ہم جگہے کی صفائی کر دیتے ہیں اور مناظر ایسے لگتے ہیں جہاں کچھ تھا ہی نہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts