یو اے ای میں واٹس ایپ کے ذریعے کار پارکنگ کا کونسا نیا طریقہ استعمال کیا جائے گا؟

image

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے اکثر ڈرائیوروں کیلئے کار کی پارکنگ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ تاہم دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے اس مشکل کا ایک آسان حل نکال لیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق، متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے ڈرائیور کیلئے ایک اچھی خبر ہے کہ، اب وہ اپنی پارکنگ ٹکٹس واٹس ایپ کے ذریعے ادا کر سکیں گے۔

دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے ذریعے پارکنگ بک کروانے کے اس طریقہ کار کی چانچ کی جارہی ہے۔ تاہم جانچ مکمل ہونے کے بعد اس سہولت کو متعارف کروایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سروس سے ڈرائیور باآسانی اپنی پارکنگ ٹکٹس واٹس ایپ کے ذریعے ادا کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ابھی یہ طریقہ کار آزمائش مرحلے میں ہے، جبکہ دو ہفتوں کے اندر اس سروس کو شروع کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کے ذریعے پارکنگ ٹکٹس ادا کرنے کا طریقہ کار ایسا ہی ہے، جیسے پہلے لوگ 7275 پر ایس ایم ایس ذریعے ٹکٹس ادا کرتے ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts