بھارت میں شدید بارشوں سے بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے، جہاں لوگ قیمتی جانوں سے جا رہے ہیں وہیں ان کے گھر بھی تباہ ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈوی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے دریا کا بڑا ریلا بہہ کر رہائشی آبادی میں آگیا اور اچانک پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے گھر ہی بہہ گیا۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس سے یہ بات واضح ہے کہ بھارت میں خوفناک بارشوں نے مودی سرکار کی انتظامیہ کی تمام تر حکمتِ عملی اور دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ ویڈیو بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوٹیام کے علاقے کی ہے۔
ویڈیو میں لوگوں کے چیخنے کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں، واضھ رہے کہ بھارت میں جمعے کے روز سے کیرالا میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں جس سے اب تک کئی لوگ لقمہ اجل بھی بن چکے ہیں۔