دنیا کی سب سے بڑی موبائل فون کمپنی ایپل نے، اپنے ایپ اسٹور سے مشہور ترین قرآن ایپلیکیشن کو چین میں بند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایپل نے اپنی مشہور قرآن ایپلیکیشن چین میں بند کردی ہے۔ جبکہ برطانوی میڈیا کے مطابق ایپلیکیشن کو بند کرنے کا اقدام چینی حکام کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ چینی حکام نے کوئی ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔ تاہم دنیا بھر میں ایپلیکیشنز اسٹور کی مانیٹرنگ کرنے والی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے ایپلیکیشن کو ڈیلیٹ کیے جانے کو نوٹ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ایپلیکیشن بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ایپل کے مطابق چینی حکام کو ایپلیکیشن میں شامل مواد، جس کی چینی حکام کو ڈاکیومنیٹیشن درکار ہے۔
تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم چینی حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ ایپل اسٹور پر موجود قرآن ایپلیکیشن دنیا بھر میں کروڑوں مسلمان استعمال کرتے ہیں۔