آگ میں لپٹی فیکٹری سے ملازمین کی مدد کی پکار۔۔ بھارت کی فیکٹری میں لگنے والی خطرناک آگ کی ویڈیو نے، سب کے رونگٹے کھڑے کر دیے

image

بھارتی ریاست گجرات میں موجود ایک فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جہاں دو افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں موجود ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث دو افراد ہلاک اور 125 ملازمین بلڈنگ کے بالائی حصے میں پھنس گئے تھے۔

جبکہ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیکٹری میں پھنسے ملازمین اپنی مدد کیلئے لوگوں کو پکار رہے ہیں.

دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہوئے، جبکہ 125 ملازمین کو ریسکیو کیا گیا۔ تاہم اس ریسکیو آپریشن میں 10 سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھائی۔

اس کے علاوہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں نے عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی ہے۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts