ٹانگ سے پکڑ کر لے گئے۔۔۔ ملزم ظاہر جعفر کی عدالت میں بدتمیزی پولیس سے ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل

image

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر ہر بار عدالت مٰں پیش ہونے پر کوئی نہ کوئی عجیب حرکت ضرور کرتے ہیں۔ آج بھی عدالت میں پیشی کے دوران ملزم نے مسلسل نازیبا زبان استعمال کی جس کے بعد عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ “یہ ڈرامے کررہا ہے اسے باہر لے جائیں“

جب پولیس ظاہر کو باہر لے گئے تو بھی ملزم اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا اور ایک پولیس والے کا گریبان پکڑ لیا اور ہاتھا پائی شروع کردی جس پر پولیس نے ملزم کو ٹانگوں اور ہاتھوں سے پکڑ لیا اور ایسے ہی اٹھا کر دوبارہ حوالات لے گئی۔

واضح رہے نور مقدم کیس میں ظاہر جعفر کو مرکزی ملزم قرار دیا جاچکا ہے اور ملزم خود بھی اپنا جرم قبول کرچکا ہے تاہم ابھی عدالتی کارروائی جاری ہے اور اس مقدمے کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts