اب خوف نہیں آتا روزانہ 4 سے 6 مردے دفناتا ہوں ۔۔ 40 سال میں ایک لاکھ قبریں کھودنے والے گورگن کی کہانی جس نے اپنی پوری زندگی اسی قبرستان میں گزار دی

image

قبرستانوں میں کام کرنے والے گورگن کی ساری عمر مُردوں کو دفنانے میں گزر جاتی ہے۔ گورگن ایک ایسی جگہ کام کرتا ہے جہاں پر مکمل خاموشی چھائی ریتی ہے۔

آج ایک ایسے گورگن کی کہانی آپ کوبتانے جارہے ہیں جو آپ چالیس سال میں 1 لاکھ قبریں کھودنے کا کام انجام دے چکا ہے۔

مذکورہ گورگن کا نام یوسف ہے جو لاہور کے میانی صاحب کے قبرستان میں گورگن کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

70 سالہ یوسف اپنی زندگی کی روداد سناتے ہوئے کہتے ہیں کہ پہلے میں کہیں اور کام کرتا تھا مگر والد صاحب یہیں کام کرتے تھے تو بعد میں انہوں نے مجھے اپنے ساتھ کام پر رکھ لیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ روزانہ 4 سے 6 تک مردے دفنا دیتا ہوں۔ گورگن یوسف نے بتایا کہ میں اب تک لاکھ کے قریب مردوں کو دفنا چکا ہوں۔

*مردوں کو دفناتے وقت کیا جزبات ہوتے ہیں؟

یوسف نے بتایا کہ احساس تو ہوتا ہے کہ بندہ دنیا سے جا چکا ہے اس کی واپسی ممکن نہیں ہے اور اب اسے زمین میں رہنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دکھ بھی ہوتا ہے لیکن یہ ہمارا کام ہے اور یہ ہمیں کرتے رہنا ہے۔

یوسف نے بتایا کہ میں نے اپنے والد صاحب کو بھی اللہ کے سپرد کیا اور وہ میرے لیے انتہائی دکھ بھرا لمحہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ قبرستان میں جتنے بھی لوگ دفن ہیں وہ سب اللہ کے بندے ہیں ان کی قبروں پر کلمہ لکھا ہوتا ہے تو مجھے یہاں رہتے ہوئے کسی قسم کے خوف کا سامنا نہیں ہوتا۔

ستر سالہ گورگن نے بتایا کہ ہمارے لیے قبرستان میں رات کا وقت بھی دن کی طرح کا ہوتا ہے کیونکہ ہماری یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہااس وقت اتنے مردے دفنانے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں مجھے یہاں سے جو معاوضہ ملتا ہے وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ہے۔ یوسف نے بتایا کہ ہر آدمی کی فیس جو حکومت نے مقرر کی ہے وہ کمیٹی کے لحاظ سے 10 ہزار 500 روپے بنتے ہیں۔

مزید یوسف نے اپنے بارے میں کیا بتایا جانیے سوشل پاکستان کی اس ویڈیو میں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts