یہاں بھی لوگ گائے کی پوجا کرتے ہیں ۔۔ پاکستان کے اس علاقے میں ہندو اور مسلمان اپنی زندگی کیسے گزارتے ہیں؟

image

ہم دیکھتے ہیں کہ ہندوستان میں ہی صرف گائے کو بھگوان مانا جاتا ہے اور لوگ انکی پوجا کرتے ہیں لیکن ہم آپکو یہ بتا رہے ہیں کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ایک شہر مٹھی میں لوگ گائے کی پوجا کرتے ہیں۔

اور یہاں آپکو ہر جگہ بہت سے گائے گھومتی پھرتی نظر آئیں گی۔ ویسے تو دیکھا جائے تو پاکستان میں 95 فیصد سے زیادہ آبادی مسلمانوں کی ہے۔

مگر یہاں ہندؤں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔یہاں آپکو مسجدوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں مندر بھی نظر آئیں گے لیکن یہاں کے لوگ آپس میں بہت مل جل کر رہتے ہیں، کوئی ہندو مسلمان والی فرقہ واریت نہیں پائی جاتی۔مٹھی کے ہندو رہائشی سنیل کمار کہتے ہیں کہ وہ خود کئی برسوں سے یہاں رہ رہے ہیں۔

تو جو کوئی بھی مسئلہ ہو جائے تو سب لوگ خود ہی حل کر لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مٹھی میں جرائم بہت کم ہیں اور ہم لوگ یہاں بھائی بھائی بن کر رہتے ہیں۔ مزید یہ کہ یہاں رہنے والے ہندؤں کی خاس بات یہ ہے کہ وہ مسلمانوں کے مذہبی تہواروں کا احترام بھی کرتے ہیں جیساکہ سوگ کے دن جسے ہم محرم کہتے ہیں اس ماہ میں یہ لوگ بھی اپنی شادیاں نہیں کرتے۔

اس کے علاوہ مسلمان بھی اپنے ہندو بھائیوں کا بے حد احترام کرتے ہیں اور اس ویڈیو میں بھی صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلمانوں کی طرف سے انہیں کوئی تنگی نہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے گھروں پر پتھر کے بھگوان اور گائے بنا رکھی ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts