سکہ کرنسی ایک دھات یا صرف پیسہ ہی نہیں ہوتا بلکہ کسی بھی ملک کی ایک پہچان ہوتا ہے۔ جن میں سکے پر بنایا ہوا ڈیزائن بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو ان سکوں کے بارے میں بتائیں گے، جن پرحکومت پاکستان نے اہم شخصیات کی تصاویر جاری تھی۔
حکومت پاکستان جن خاص اور اہم شخصیات کی تصاویر والے سکے جاری کرچکی ہے، ان میں سر فہرست پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح ہیں۔ عام سکوں کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 1976 میں 1000 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کیا تھا۔ جبکہ سونے کا 500 اور 100، 50 روپے مالیت کہ چاندی کے سکوں پر بھی قائدِ اعظم محمد علی جناح کی تصویر شائع کی تھیں۔
اس کے علاوہ 1977 میں ڈاکٹر علامہ اقبال کی تصویر کے ساتھ 500 روپے کا سونے کا سکہ، جبکہ 100 اور 1 روپے کا چاندی کا یادگاری سکے جاری کیے گئے تھے۔
پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے اغراز میں حکومت پاکستان نے 2008 میں 10 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کیا تھا۔ جبکہ 2016 معروف سماجی شخصیت عبد الستار ایدھی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 50 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کیا گیا تھا۔
جبکہ 2017 میں معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر رتھ فاؤ کی یاد میں 50 روپے مالیت کا سکہ جاری کیا گیا تھا۔ تاہم اسی سال 2017 میں برصغیر میں مسلمانوں کے بڑے رہنما سر سید احمد خان کی 200 ویں سالگرہ پر 50 روپے مالیت کا سکہ جاری کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے تصویر کے ساتھ جاری کیے جانے والے تمام سکے محدود تعداد کی وجہ سے بہت اہمیت حامل ہیں۔