کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے
کراچی اور بدین کے جنوب مغرب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 17 کلو میٹر تھی۔ نیو چالی، پاکستان چوک سمیت قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔ لیکن محکمہ موسمیات کی جانب سے اب تک یہ نہیں بتایا گیا اگر واقعی زلزلہ آیا تو کتنی تباہی ہوگی۔
واضح رہے کہ زلزلے کا مرکز کراچی نہیں، بدین ہے مگر یہ شدت کراچی میں بھی محسوس کی گئی ہے۔