چالاک بندر جو اپنی چیز لینا جانتا ہے ۔۔ بندر کی آدمی سے اپنی چیز لینے کے بعد چشمہ واپس کرنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

image

بندر ایک چالاک اور ہوشیار جانور مانا جاتا ہے جو اپنی حرکات سے لوگوں کا جینا بھی دوبھر کر دیتے ہیں۔

بندر کی ایک مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اسے بڑے پنجرے کے اوپر بیٹھے ایک آدمی کا چشمہ اپنے ہاتھوں میں لیے دیکھا گیا جسے وہ واپس نہیں کر رہا تھا۔

لیکن اکثر ویڈیوزمیں دیکھا گیا ہے بندر سے اگر کچھ لینا ہو تو اسے بدلے میں کوئی چیز دینا پڑتی ہے جس کے بعد وہ چیز واپس لوٹا دیتا ہے ، ویڈیو میں بھی کچھ ایسے مناظر دیکھنے میں آئے۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شخص اس بندر سے اپنا چشمہ لینے کے لیے اسے جوس کا ڈبا دکھاتا ہے اور اپنا چشمہ لینے کی کوشش کر رہا ہے۔

تاہم بندر اس شخص کو اس وقت تک چشمہ واپس نہیں کرتا جب تک کہ اسے جوس نہیں مل جاتا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts