شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے گزشتہ روز طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کی تجرباتی لانچ کا معائنہ کیا۔
شمالی کوریا کی خبررساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق کم جونگ اُن نے میزائلوں کے اپنے مقررہ ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو مختلف سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے اور ایسے میں جوہری دفاعی نظام کی صلاحیت کو باقاعدگی سے جانچنا ایک ضروری عمل ہے۔
انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ شمالی کوریا اپنی جوہری جنگی صلاحیت میں مزید بہتری کے لیے تمام تر کوششیں جاری رکھے گا۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بتایا کہ اتوار کی صبح تقریباً 8 بجے پیانگ یانگ کے قریب سونان کے علاقے سے متعدد کروز میزائلوں کی لانچ کا پتا چلا اور جنوبی کوریا کی فوج انہیں مسلسل ٹریک کرتی رہی۔