ایک انسان زیادہ سے زیادہ 2 روٹیاں کھا سکتا ہے لیکن بعض اوقات دیکھا گیا ہے کہ انسان 4 سے 5 روٹیاں بھی کھا لیتا ہے لیکن ایک ایسا پاکستانی بھی ہے جو صرف اپنے اور اپنے کھانے کیلئے ہی پیسے کماتا ہے۔
اور یہ آدمی ایک وقت میں 100 روٹیاں کھا جا تا ہے۔ یہ شخص سرگودھا کا رہائشی ہے اور اس کا نام انور عرف نہرو ہے، پیشے کے لحاظ سے یہ ایک ریڑھی بان ہے اور پھل فروٹ وغیرہ گلیوں میں پھر کر بیچتا ہے۔ کبھی کبھی برف بھی بیچ لیتا ہے۔
لیکن اسے خود معلوم نہیں کہ وہ پچھلے 25 سالوں سے اتنی روٹی کیوں کھا رہا ہے۔ جس دن اس کو بہت زیادہ بھوک لگی ہو یہ شہری 100 روٹیاں کھا جاتا ہے اور اگر اچھی دیہاڑی نہ لگی ہو تو یہ صرف 20 یا 35 روٹی ہی کھاتا ہے۔ دیکھنے میں یہ آدمی کوئی پہلوان بھی نہیں بلکہ پتلا دبلا سا ہے۔
انور عرف نہرو جس ہوٹل پر کھانے کیلئے بیٹھتا ہے تو وہاں کے روٹیاں بنانے والے کے رنگ اڑ جاتے ہیں کیونکہ یہ تو روٹیاں کھا کر تھکتا نہیں لیکن بنانے والا ضرور تھک جاتا ہے۔
یہی نہیں جب بھی انور روٹی کھانے ہوٹل پر اتا ہے تو لوگوں کا ایک مجمع لگ جاتا ہے جو اسے دیکھتے ہیں کہ واقعی یہ اتنی روٹی کھا جاتا ہے تو بلکل یہ 100 روٹی کھا جاتا ہے۔
کبھی کبھار تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہوٹل پر موجود لوگ اس کے ساتھ شرط لگاتے ہیں کہ
آج تم نے اگر 100 یا 200 روٹی کھا لی تو آج کے کھانے کے پیسے یہ لوگ دیں گے تم نہیں تو یہ ہمیشہ 200 روٹی کھا لیتا ہے اور شرط جیت جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اپنے بارے میں انور کہتا ہے کہ پچھلے 25 سالوں سے وہ زیادہ روٹی کھا رہا ہے اور اب دن بہ دن اسکی بھوک ہے کہ بڑھتی جا رہی ہے اور وہ اب خود اپنی بھوک کا خرچہ نہیں اٹھا سکتا تو اسکی حکومت سے گزارش ہے کہ اس کیلئے ایک وظیفہ مقرر کیا جائے۔