خاتون کو کھانے کے لیے سانپ کئی دنوں سے بھوکا تھا کہیں یہ بھی ۔۔ جانیے اس لڑکی اور سانپ کی دوستی کئی افراد کو خوف میں مبتلا کیوں کر رہی ہے

image

عام طور پر پالتو جانوروں کو ہی گھر میں رکھا جاتا ہے اور وہ ان پالتو جانوروں کو خوشی خوشی اپنے بچوں کے ساتھ کھیلنی بھی دیتے ہیں لیکن کچھ فیملیز ایسی بھی ہیں جو کہ کچھ ایسے جانوروں کو گھر میں جگہ دیتی ہیں جو کہ ہو سکتا ہے آگے چل کر انہی کے لیے خطرہ بنیں۔ ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی ہی خبر لے کر آئی ہے جس میں آپ کو بتائیں گے ایک آزگار اور چھوٹی بچی کی دوستی کے بارے میں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک لڑکی جس کی عمر 12 سے 15 سال کے درمیان ہوگی وہ ایک 16 فٹ لمبے سانپ کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ یہ فیملی اس سانپ کو اپنا پالتو جانور مانتی اور اسے گھر میں اپنے ساتھ ہی رکھتی ہے۔ یہ بچی اس سانپ سے اس حد تک گھُل مل گئی ہے کہ اب اس کے بغیر رہ نہیں سکتی۔ والد کہتے ہیں کہ جب ایمی 2 سال کی تھی، اس وقت شر (سانپ کا نام) کو جو کہ خود چھوٹا سا تھا، اسے بیٹی سے ملوایا تھا، اور اس طرح دونوں کی دوستی اتنی گہری ہو گئی کہ اب دونوں ساتھ کھیلتے ہیں۔
عام طور پر سانپوں سے متعلق ہمارے ہاں یہی خیال کیا جاتا ہے کہ سانپ انسانی جان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ مگر شاید اس دوستی نے ثابت کر دیا ہے کہ ہر ایک کو ایک ہی نگاہ سے نہیں دیکھا جا سکتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ شر اتنا بڑا ہو گیا ہے کہ اب اسے دیکھنے کے لیے بھی گردن کو موڑنا پڑتا ہے۔ 16 فٹ لمبے آزگار نے اس بچی کو اپنا دوست مانا ہوا ہے، جبکہ گارڈن میں یا گھر کے اندر وہ اس لڑکی سے اپنی محبت کا اظہار اس طرح کرتا ہے کہ لوگ دیکھ کر رشک کریں گے، لیکن جو لوگ اسے دیکھتے ہیں وہ سانپ سے خوف زدہ بھی ہوتے ہیں۔
لڑکی اپنی گڑیا سے جب کھیلتی ہے تو شر بھی کسی پالتو کتے کی طرح اس لڑکی کے پاس آ کر گھومنے لگتا ہے، ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کہ وہ بھی اس لڑکی کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہو۔ لیکن ضروری نہیں ہے کہ ہر سانپ پالتو ہو، کیونکہ ایک واقعہ ایسا بھی پیش آیا تھا جب ایک خاتون نے ایک سانپ پالا اور وہ اسے گھر میں ہی رکھتی ہے۔ سانپ کچھ دنوں سے کھا پی نہیں رہا تھا جس پر خاتون اسے ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی اور معلوم یہ پڑا کہ یہ سانپ اس خاتون کو اپنا کھانا سمجھ رہا تھا اور اپنے پیٹ میں اس خاتون کے قد جتنی جگہ بنا رہا تھا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts