قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی اپنی تمام بیٹیوں سے محبت سب ہی کو معلوم ہیں۔ وہ اپنی بیٹیوں کے لیے کسی سپر ہیرو سے کم نہیں ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنی تمام بیٹیوں کی بہت خوبصورت انداز میں پرورش کی ہے یہی وجہ ہے کہ شاہد آفریدی کو اللہ نے پانچ بیٹیوں کی رحمت سے نوازا ہے کیونکہ وہ ایک کھلے دل اور مثبت سوچ رکھنے والے انسان ہیں۔
سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی سمیت ان کی بیٹیاں اکثر خبروں کا حصہ بنی دکھائی دیتی ہیں۔سابق کھلاڑی شاہد خان آفریدی کی صاحبزادی انشاء آفریدی کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی جس میں وہ بچیوں کی تعلیم پر گفتگو کر رہی تھیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انشاءکے ساتھ ان کے والد شاہد آفریدی بھی موجود ہیں جو ان کے پیغام کو سن رہے ہیں۔
انشاء آفریدی بیٹیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ پڑھائی جتنی لڑکوں کے کیے ضروری ہے اتنی ہی بچیوں کے لیے بھی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں لوگوں کی بہت بڑی غلط فہمی یہ ہوتی ہے کہ وہ لڑکیوں کے اگر تعلیم کے لیے اسکول بھجیں گے تو وہ اپنے اہلخانہ کو نظر انداز کر دیں گی یااسلام کی حدود سے باہر نکل جائیں گی۔
انشاء کا پیغام میں کہنا تھا کہ اسلام خود اس آئیڈیا کو سپورٹ کرتا ہے کہ لڑکا اور لڑکیاں دونوں تعلیم حاصل کریں۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ وہ اپنے بابا پر بہت فخر کرتی ہیں کہ وہ اتنا بڑا کام انجام دے رہے ہیں۔
ان کی یہ ویڈیو گزشتہ سال کی ہے لیکن یہ ایک بار پھر سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی۔