میں لاکھوں رو پے پھنیک دیے گئے۔ ایک یونانی بزنس مین نے اپنی بڑی رقم کچر ے دان میں پھینک دی۔ ہوا کچھ یوں کہ یونانی بزنس مین گھر سے کچرے کا بیگ اور 19 ہزار یورو(31 ہزار روپے پاکستانی) لے کر گھر سے نکلا۔
اور کچرے دان کے پاس جا کر دونوں بیگ اس میں ڈال دیا، تو تھوڑی دیر بعد اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا تو گھبرا کر کچرے دان کے پاس دوڑا گیا جہاں سے دونوں بیفگ غائب تھے۔
اب وہ کیا کرے لیکن اس نے فوراََ دماغ کا استعمال کی اور قریب موجود پولیس اہلکاروں سے مدد لی اور انہیں بتایا کہ کس طرح ایک چھوٹی سی غلطی کی کی وجہ سے وہ اپنی بڑی رقم سے محروم ہو گیا ہے۔
مزید یہ کہ پولیس نے بزنس مین کا ساتھ دیا اور وہاں سے کچرا جمع کرنے والے ٹرک کو روک لیا اور پورے کچرے میں سے وہ 2 تھیلے تلاش کرنے لگے تو سب سے پہلے کچرے کا تھیلا مل گیا اور ایک گھنٹے بعد پیسوں کا تھیلا بھی مل گیا تو بزنس مین کی جان میں جان آئی اور اس نے پولیس اہلکاروں کا دل سے شکریہ ادا کیا اور وہاں سے گھر آگیا۔
واضح رہے کہ اس بزنس مین کی قسمتی بہت اچھی تھی کیونکہ اگر وہ تھوری سی دیر کر دیتا تو کچھ اور ہو جاتا، حاصل کردہ معلومات کے مطابق یہ ٹرک ابھی کچرا جلانے ہی جا رہا تھا ۔اگر ایسا ہو جاتا تو مذکورہ شخص پر قیامت ٹوٹ جاتی مگر شکر اللہ کا کے ایسا کچھ نہیں ہوا۔