کسی کے ساتھ پیش آیا خوفناک حادثہ تو کسی نے مانگی معافی ۔۔ گذشتہ ہفتے کونسی 5 بڑی خبریں سوشل میڈیا پر چھائی رہیں؟

image

پاکستان سمیت دنیا بھر سے مختلف طرز کی خبریں آئے روز سوشل میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں۔اب چاہے وہ تصاویر ہوں، ویڈیوز ہوں یا پھر کوئی بھی مشہور، خبر سوشل میڈیا پر پورا ہفتہ چھائی رہتی ہیں۔

Hamariweb.com کی جانب سے ہر بار کی طرح اس بار بھی سوشل میڈیا کی وائرل خبروں پر نظر ڈالی جائے گی جو یقیناً پڑھنے والوں کو بہت پسند آئیں گی۔

1- بھارتی ٹیم ورلڈ کپ سے آؤٹ

کل کا دن بھارتی ٹیم اور بھارتی عوام کے لیے بہت بھاری رہا کیونکہ کل کھیل گئے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے باعث انڈیا مین ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ بس بھارت کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کی دیر تھی وہیں سوشل میڈیا پر میمز کے طوفان آیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے گذشتہ روز ہونے والے میچز کو بھرپور طریقے سے انجوائے کیا۔

2۔ نعمان نیاز نے معافی مانگی

گذشتہ ہفتے نعمان نیاز نے اپنے کیے پر شعیب اختر سے معافی مانگی جس کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل رہی۔ گذشتہ ہفتہ نعمان نیازنے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا ردعمل آیا وہ بالکل جائز تھا، وجہ جو بھی تھی آن ائیر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا،غلطی میری ہی تھی۔ بعدازاں شعیب اختر کی جانب سے نعمان نیاز کو معاف بھی کر دیا گیا۔

3- ندا کی بابر اعظم سے خواتین سے متعلق رنگت پر سوالات

ندا یاسر توویسے ہی اپنے کسی بیان کی وجہ سے مقبولیت حاصل کر لیتی ہیں لیکن وہیں اپنی باتوں سے تنقید کا زد میں بھی رہتی ہیں۔ گذشتہ ہفتہ ان سے متعلق پرانا انٹرویو وائرل ہوا جس میں وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے خواتین کی رنگت پر سوال اٹھاتی ہیں جو لوگوں کو بالکل پسند نہ آیا۔

پروگرام میں ندا یاسر بابر اعظم سے چند سوالات کرتی ہیں جن مین سے ان کا ایک سوال یہ بھی ہوتا ہے کہ بابر کو سانولی لڑکی بھی چلے گی یا گوری رنگت والی لڑکی چاہیے؟ جس پر بابر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے کوئی بھی لڑکی چلے گی۔ بس پھر لوگوں نے ندا یاسر کو آڑے ہاتھوں لے کر انہیں تنقیید کا نشانہ بنایا۔

4- فیصل قریشی کی گاڑی کو حادثہ

شوبز کے سینئیر اداکار فیصل قریشی گذشتہ ہفتے اپنے کار حادثے کے باعث خبروں میں رہے۔ فیصل قریشی کی گاڑی کو دبئی میں خطرناک حادثہ پیش آیا۔ فیصل قریشی دبئی میں ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے تھے جہاں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔

5- عامر لیاقت اور طوبیٰ عامر

گذشتہ ہفتے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر خبروں کی زینت بنی رہیں۔ طوبیٰ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام طوبیٰ عامر سے تبدیل کر کے طوبیٰ انور رکھ دیا تھا جس کے بعد لوگوں کو یہ لگا کہ ان کے اور عامر لیاقت کے درمیان علیحدگی ہوگئی تاہم پی ٹی آئی رہنما نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں طوبیٰ عامر رہ رہی تھیں۔

تاہم آج ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ساتھ لکھا ہے کہ طوبیٰ ابھی بھی میری بیوی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts