پاکستانی میرین سیکورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ 5 نومبر کو مختلف بھارتی کشتیاں پاکستانی حدود کے قریب دیکھی گئیں جو کہ غیر قانونی طور پر چلائی جارہی تھیں۔ یہ کشتیاں پاکستان کے معاشی زون سے صرف 8 میل کے فاصلے پر تھی۔
بھارتی کشتیوں کو پی ایم ایس اے کے مطابق واپس موڑ دیا گیا تھا البتہ “پدمنی“ نامی ایک کشتی نے ہدایات پر عمل نہیں کیا تو پاکستان سیکورٹی نے اسے قبضے میں لے لیا اور ماہی گیروں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لئے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
پدمنی سے بھوپت بابو، نجے شیدوا، کشور مشیا،اجے ووڈو، راموبوجا، سنتوش اور نریندر بوجاد نامی ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔