کسی پر آسمانی بجلی گری تو کوئی جہاز سے گر گیا ۔۔ وہ 5 خوش قسمت لوگ جن کے موت سے بچنے کے مناظر کیمرے میں محفوظ ہو گئے

image

دنیا میں کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو موت کے منہ سے بھی زندہ بچ کے آئے ہوتے ہیں۔یہاں ہم آج ان ہی لوگوں کی بات کریں گے جن کا موت سے بچ آنے کامنظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا۔

12 سالہ لڑکا جس پر آسمانی بجلی گری:

امریکی ریاست ایریزونا کا ایک بچہ اپنے گھر میں چھت سے نیچے گرنے والے بارش کے پانی کو انجوائے کر رہا ہے اس وقت اس کے ہاتھ میں ایک چھتری بھی تھی جسے یہ لے کر کھڑا تھا اور بارش کو انجوائے کر رہا تھا لیکن کچھ دیر بعد اسے کیا سوجھی یہ بارش کے پانی کو چھوڑ کر گھر کے پارک کی طرف گیا ہی تھا کہ آسمانی بجلی اس پر آ گری۔

مزید یہ کہ یہ محفوظ رہا مگر یہ کچھ قدم ہی آ گے جاتا تو آج اس دنیا میں نہ ہوتا اور یہ بچ بھی اس وجہ سے گیا کیونکہ اس کے ہاتھ میں چھتری تھی اور اس نے چھتری سر کی جانب کی ہوئی تھی تو آسمانی بجلی چھتری پر گری۔

اس لمحے کی مکمل ویڈیو اس کی ماں بنا رہی تھی جس نے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تو دنیا میں کہرام مچ گیا۔ بعد میں اس بچے کی والدہ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس کے بچے کو بس معمولی خراشیں آئیں ہیں۔

سڑک پر چلتی ہوئی دوست کو بس کے نیچے دھکا دے دیا :

یہ واقعہ سن 2018 کا ہے جب 2 لڑکیاں بہت اچھے موڈ میں سڑک پر چلتی ہوئی جا رہی تھی تو ایک مکار دوست نے دیکھا کہ بس آ رہی ہے تو اس نے دوسری دوست کو کندھا مار کر بس کی جانب دھا دیا۔

تا کہ یہ مر جائے لیکن وہ اللہ کی پاک کی طرف سے بچ گئی اور اس کا سر بس کے ٹائر کے نیچے آتا آتا بچ گیا یہ منظر سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔ جس کی وجہ سے اس لڑکی پر اقدام قتل کا مقدم ہو گیا۔

اور پولیس کی جانب سے کی جانے والی تفتیش میں معلوم ہوا کہ یہ دونوں لڑکیاں ایک ہی لڑکے سے محبت کرتی تھیں جس کی وجہ سے دوسری لڑکی نے چاہا کہ وہ مر جائے اور اس کا راستہ صاف ہو جائے۔ اس لیے کہتے ہیں کہ ہمیشہ ہوشیار رہیں کیونکہ آپکا سب سے اچھا دوست بھی آپکا دشمن ہو سکتا ہے۔

آسمان سے بھی گرے لیکن محفوظ رہے:

تھائی لیند کا ایک شادی شدہ جوڑا ہوائی جہاز سے نیچے کی جانب چھلانگ لگا رہا تھا۔ یہ سب انہوں نے اس لیے کیا کہ وہ کچھ نیا کرنے کے شوقین تھے یعنی کہ ایڈونچر کے شوقین تھے۔ ان کا یہ شوق ہی انہیں مہنگا پڑ گیا اب ہوا کچھ یوں کہ اس جوڑا نے جیسے ہی ہوائی جہاز سے نیچے چھلانگ لگائی تو انکے جہاز میں فنی خرابی ہو گئی اور جہاز تباہ ہو گیا۔

جیسے ہی جہاز کنٹرول سے باہر ہو اتو اس کے پائلٹ نے چھلانگ لگا دی اور تباہ شدہ جہاز کا یاک حصہ انکے پیرا شوٹ پر آ کر لگا جس کے نتیجے میں انکا پیرا شوٹ خراب ہو گیا اور یہ جوڑا بہت ہی تیز رفتار سے زمین کی طرف آنے لگا جیسے ہی زمین سے یہ کچھ کلومیٹر دور تھے تو انکا دوسرا پیرا شوٹ کھل گیا اور یہ محفوظ طریقے سے زمین پر آ گئے۔

شدید بارش میں موٹر سائیکل دو ٹرکوں کے درمیان سلپ ہو گئی تو بھی ہونے والی بیوی کا ساتھ نہ چھوڑا :

یہ واقعہ بھی تھائی لینڈ کا ہی ہے۔ 2015 میں تھائی لینڈ میں شدید بارشیں ہوئیں جس کے نتیجے میں سڑکوں پر ڈھیر سارا پانی جمع ہو گیا تو ایسے میں ایک لڑکا اپنی ہونے والی بیوی کو لیکر موٹر سائیکل پر سیر کو نکل پڑا لیکن انہیں کیا پتا تھا کہ موت انکا انتظار کر رہی ہے۔ اور اس موقعہ کی ویڈیو بھی پیچھے بیٹھی اس کی ہونے والی بیوی بنا رہی تھی۔

ہوا کچھ یوں کہ جب یہ 2 ٹرکوں کے درمیان سے گزرے تو انکی موٹر سائیکل کا بیلنس تھوڑا خراب ہو گیا لیکن لڑکے نے گاڑی سنبھال لی مگر قسمت کو تو کچھ اور ہی منظور تھا تو تھوڑے ہی فاصلے پر جا کر انکی موٹر سائیکل سلپ ہو گئی تو لڑکے نے محبت کی مثال قائم کر دی خود بھی سڑک پر رگڑتا ہوا جا رہا ہے مگر اپنی ہونے والی بیوی کا ہاتھ پکڑ لیا۔

اس واقعے میں دونوں کو معمولی چوٹیں آئیں کیونکہ انہوں نے ہیلمٹ اور مکمل پروٹیکٹو سوٹ پہن رکھا تھا۔

اسکول بس سے اترنے والا بچہ ٹرک کے نیچے آتے آتے بچ گیا :

ناروے میں ایک اسکول بس سے بچے اتر رہے تھے تو پیچھے کار میں موجد شخص اس منظر کی ویڈیو بنا رہا تھا جیسے ہی سارے بچے بس سے اتر گئے تو 2 بچے سڑک کی طرف بھاگے تو ایک تیز رفتار ٹرک سڑک پر آ گیا لیکن اللہ کی طرف سے معصوم بچہ بچ گیا کیونکہ ٹرک ڈرائیور نے فوراََ بریک مار دی اور بچہ نیچے آنے سے بچ گیا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts