نئے نوٹ چھاپنے کے بہت زیادہ اخراجات ہوتے ہیں لیکن اب کچھ اسی طرح کی خبریں سوشل میڈیا پر پچھلے کچھ دنوں سے گردش کر رہی ہیں کہ ملک میں پلاسٹک کے نوٹ اب مارکیٹ میں آنے والے ہیں۔
لیکن ان خبروں میں کسی قسم کی سچائی نہیں کیونکہ اب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج کل جو بھی پلاسٹک کے نوٹوں کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
کہ اب سے یہ پورے پاکستان میں استعمال ہونگے تو ایسا بلکل نہیں ہے کیونکہ یہ ڈیزائن جو سوشل میڈیا پر دیکھائے جا رہے ہیں یہ حکومت پاکستان کی طرف سے نہیں ہیں۔
مزید یہ کہ یہ کرنسی نوٹ کے ڈیزائن پشاور یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے بنایا ہے اور اس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، بلاشبہ یہ ایک بہترین کاوش ہے۔ اس حقیقت کے بارے میں پاکستانی صحافی رؤف کلاسرا نے عوام کو پانے ایک ٹوئیٹ میں بتایا ہے۔
واضح رہے کہ یہ نوٹ بہت ہی خوبصورت ہیں دیکھنے میں ا ور 50 روپے سے لے کر 500 ہزار تک کے نوٹس کا طالبعلم کی جانب سے ڈیزائن متعارف کروایا گیا ہے۔