شِروانی لینی ہو یا پھر دلہن کا عروسی جوڑا، یہاں سب ملتا ہے ۔۔ لاہور کے مشہور انار کلی بازار سے متعلق دلچسپ باتیں

image

مغلیا دور کی معروف شخصیت انار کلی ایک وہ ہستی تھیں جسے آج بھی دنیا جانتی ہے۔ انار کلی کے نام سے منسوب لاہور میں ایک بازار بھی موجود ہے جو بہت مشہور ہے۔ لوگ جب لاہور جاتے ہیں تو انار کلی بازار کا ضرور رُخ کرتے ہیں۔

آج ہم لاہور میں موجود انار کلی بازار کے بارے میں چند دلچسپ باتیں جانیں گے جو اکثر لوگ نہیں جانتے ہیں۔ اناز کلی بازار کو لاہور شہر کی جان بھی کہا جاتا ہے۔

آیئے جانتے ہیں لاہور کے مشہور انار کلی بازار کے بارے میں دلچسپ حقائق۔

1- انار کلی کا مزار انار کلی کے بازار سے تقریباً ایک کلو میٹر کے فاصلے پر پنجاب سول سیکٹیریٹ کے احاطے میں ہے۔ اس قدیم ترین انار کلی بازار میں خاندانہ غلامہ کے سب سے پہلے بادشاہ سلطان قطب الدین احمد کا مقبرہ ہے جو خوبصورت آرکیٹیکٹ کی مثال ہے۔

2- نئی انار کلی بازار میں لوگ دوراز علاقوں سے خریداری کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ سادی بیاہ کی تیاری، دلہا کی شِروانی لینی ہو یا پھر دلہن کا عرسی جوڑا اور کسی بھی قسم کی خریداری کے لیے مذکورہ بازار کا رخ کرتے ہیں۔

3- انار کلی بازار کا بھی دل ہے جس کا نام ہے بانو بازار جو خواتین کا خاص توجہ کا مرکز ہے۔ کیونکہ یہاں خواتین کے لیے جیولری، زیورات ، چپلیں اور دیگر چیزیں بھی موجود ہیں۔

4- اوپر بات ہوگئی نئی انار کلی بازار کی اب جانتے ہیں پرانی انار کلی کے بارے میں۔پرانی انار کلی میں لاہور کے مشہور کھابوں سے لطف اندوز ہونے شہریوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔ لوگ بتاتے ہیں کہ جب شاپنگ ہماری مکمل ہوجاتی ہے تو ہم پرانی انار کلی آکر لذید کھانوں کا مزہ چکھتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts