42 لاکھ روپے میں لاورث کتا نیلام ۔۔ جانیے یہ کتا اتنا مہنگا کیوں ہے؟

image

کبھی سنا جاتا ہے کہ پرانی گڑیا لاکھوں روپے میں نیلام ہوگئی تو کسی پرانے دور کی گھڑی لاکھوں روپے میں نیلامی کے لیے لگ جاتی ہے۔

لیکن اس بار ایک لاوارث کتا لاکھوں روپے میں نیلام ہوگیا جس کی 42 لاکھ روپے بولی لگائی گئی اور کسی نے اسے خرید بھی لیا۔

لاوارث کتے کے پیچھے ایک کہانی بھی پوشیدہ ہے۔ لاوارث کتا چین میں رہتا ہے جس کی آن لائن نیلامی کے دوران کسی نامعلوم شخص نے اس کی بولی لگا کر اُسے خرید لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شیبا اِنو سے تعلق رکھنے والے کتے کو 7 سال پہلے ایک نامعلوم شخص چین کے لاوارث کتوں کے تربیتی مقام پر چھوڑ گیا تھا۔

بعدازاں معاملہ یہ ہوا کہ لاوارث کتوں کے مرکز کی انتظامیہ نے کتے کے مالک کا کئی دن تک انتظار کرنے کے بعد عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔لاوارث کتوں کی ذمہ داری سنبھالنے والی مرکز کی انتظامیہ نے عدالت میں کیس دائر کیا تاکہ کتے کی دیکھ بھال کرنے پر اسے کھلانے پلانے پر جو اخراجات آرہے ہیں وہ اس کے مالک سے وصول کیے جا سکیں لیکن اس کا کوئی فائدہ حاصل نہ ہوا۔

٧ برس گزر جانے کے بعد بھی کتنے کا مالک نہ مل سکا تو عدالت کی عدالت کی جانب سے کتے کو نیلام کرکے نیلامی کی رقم سے مرکز کے اخراجات پورے کا حکم دیا گیا۔

رپورٹس میں اس کتے کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ اپنی شرارتوں اور منفرد حرکات سے مرکز کی انتظامیہ کو بھرپور انداز سے انٹرٹین کرتا تھاجس کے باعث تربیتی مرکز کے عملے کے دل میں اس نے گھر کر لیا تھابعدازاں عملہ اس کی ویڈیو نے اس کی ویڈیوز بناکر انٹرنیٹ پر شیئر کرتے رہتے تھے۔

تربیتی مرکز کے عملے نے اس لاوارث کتے کا نام ‘ڈینگ ڈینگ’ رکھا تھا جس کی ویڈیوز کا ہر چینی شہری دیوانہ ہوچکا تھا، جس کے باعث نیلامی کے دوران شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کتے کی نیلامی کے لیے 29 گھنٹے تک مسلسل بولیاں لگتی رہی لیکن آخر کار ایک نامعلوم شخص نے ڈینگ ڈینگ نامی کتے کو 1 لاکھ 60 یوآن (42 لاکھ روپے پاکستانی) کی بولی لگاکر خرید لیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts