بیٹا جہاز حادثے میں مر گیا تھا لیکن زندہ واپس آیا تو کیا ہوا؟ جانیئے ایسے شخص کی کہانی جس کا نوجوان بیٹا 5 سال بعد زندہ واپس لوٹ آیا

image

جوان بیٹے ماں اور باپ دونوں کی آنکھوں کا تارہ ہوتے ہیں، انہیں کچھ بھی ہو جائے تو والدین کا دل بے چین ہو جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو Hamariweb.com میں ایسی کہانی بتانے جا رہے ہیں جو جان کر یقیناً آپ کو بھی افسوس ہوگا کہ کیسے ماں باپ بچوں کے بناء ادھورے ہیں ۔

شام کے مقبوضہ علاقوں میں چونکہ اسرئیل کی جانب سے بمباری کسی بھی وقت ہو جاتی ہے اور اسی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں بے گناہ شامی مسلمان مارے جارہے ہیں۔ ایسے ہی ایک 29 سالہ نوجوان دمشق میں ابو الحجر ایئرپورٹ پر ایران جانے کے لئے فلائٹ میں روانہ ہوا کہ اسرائیل کی جانب سے بمباری کردی گئی اور جہاز حملے کا شکار ہوگیا، کئی مسافر ہلاک اور 200 کے قیب مسافر زخمی ہوگئے تھے لیکن دھماکے کی نوعیت حد سے زیادہ تھی جس کی وجہ سے لاپتہ لاشوں کو بھی مردہ قرار دیا جا رہا تھا۔

اسی حادثے میں 29 سالہ الحبیب القاری نامی نوجوان بھی تھا اور اس کے والد نے بیٹے کی گمشدگی پر یہ اطمینان کرلیا کہ بیٹا جاں بحق ہوگیا ہے اور اس نے اپنے بیٹے کی بیوی اور بچی کو بھی یہ کہا کہ بابا اب نہیں رہے۔

لیکن 5 سال بعد ان کا بیٹا گھر واپس آیا تو پتہ چلا کہ وہ زندہ تھا اور قریبی ملک کی سرحد کے پاس واقع ہسپتال میں اس کو لے جایا گیا تھا چونکہ وہاں مواصلاتی انتظامات نہ ہونے کے برابر تھے لہٰذا وہ معلومات نہ پہنچا سکا اور جب بیٹا اپنے باپ سے ملا تو باپ کی تو بانچھیں کھل آُٹھیں کیونکہ وہ اس بات پر اعتماد کرچکے تھے بیٹا اب دنیا میں نہ رہا۔

جب الحبیب القاری گھر پہنچا اپنے اہلِ محلہ اور گھر والوں سے ملا تو بہت رویا، اپنے بوڑھے باپ کو دیکھ کر اس کی زبان پر شکرانے کی دعا تھی، لیکن جب اپنی 5 سالہ بیٹی کو دیکھا تو آبدیدہ ہوگیا اور اپنی بچی کو گلے لگا کر بہت رویا۔ الحبیب القاری کے والد نے بیٹے کے آنے کی خوشی میں بتایا کہ:

'' مجھے امید بھی نہیں تھی کہ میرا بیٹا اتنے بڑے ہوائی حادثے کے بعد مجھے واپس زندہ سلامت ملے گا، میں ہر روز اپنی بہو اور پوتی کو یہی کہتا تھا کہ اب بابا واپس نہیں آئیں گے اور یہ بچی روزانہ اپنے بابا کا انتظار کرتے ہوئے دروازے کی دہلیز پر بیٹھی رہتی تھی۔ ''

الحبیب القاری نے کہا کہ: '' مجھے اپنے بابا اور بچی کی فکر ہر وقت رہتی تھی کیونکہ میں صرف انہی کی خاطر ملک سے باہر جا رہا تھا، لیکن مجھے کیا معلوم تھا کہ اسرائیلیوں کو سکون نہیں آئے گا اور وہ نہتے شامیوں کو اپنے ظلم سے پریشان کرتے رہیں گے۔ ''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts