شادی کے لمحات کو یادگار بنانا چاہتے تھے ۔۔ آبشار میں کھڑے ہو کر منفرد فوٹو شوٹ کروانا دولہے کو کس طرح مہنگا پڑا؟ دیکھے ویڈیو

image

شادی بیاہ کا موقعہ ایسا ہوتا ہے جو ہر فرد کی زندگی میں ایک مرتبہ آتا ہے اس لیے انسان اسے یادگار بنانے کیلئے ہر ممکن کو شش کرتا ہے۔

اور آج کل تودولہا دلہن شادی سے پہلے بھی ایک فوٹو شوٹ کرواتے ہیں جسے "پری ویڈنگ شوٹ "کہا جاتا ہے اور اس کیلئے انتہائی خوشگوار اور منفرد جگہ کا انتخاب زیادہ تر کیا جاتا ہے۔

لیکن کئی مرتبہ انسان کو یہی فوٹو شوٹ بڑی مصیبت میں ڈال دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ دن پہلے بھارت میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ایک جوڑے نے راجھستان کے علاقے روات بھاٹا کی آبشار میں پری ویدنگ شوٹ کروا رہے تھے تو اسی دوران حادثاتی طور پر رانا پرتاب ڈیم کے دروازے کھل گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اچانک سے پانی کا بہاؤ تیز ہونا شروع ہو ا اور دولہا دلہن سمیت 4 افراد اس آبشار میں پھنس گئے جس میں فوٹو گارفر بھی شامل تھا۔

البتہ فوٹو گرافر نے ہمت دیکھائی ارو پانی سے باہر نکلا اور پولیس کو مدد کیلئے فون کیا جس پر مقامی پولیس کچھ ہی دیر میں موقعے پر پہنچ گئی تو۔

دولہا دلہن کے ساتھ موجود تیسرے شخص کو باحفاظت آبشار میں سے نکال لیا گیا، یاد رہے کہ یہ کام اتنا آسان نہیں تھا اور ان باقی افراد کو نکالنے میں پورے 3 گھنٹے کا وقت لگا مگر فوٹو گرافر کا نقصان بھی ہوا اس واقعے میں، نقصان یہ ہوا کہ اس کا قیمتی کیمرہ پانی میں بہہ گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts