آوارہ کتوں کی بھرمار صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی ہوتی ہے۔ متعدد گلیوں اور سڑکوں پر آوارہ کتوں کا ٹولا یہاں سے وہاں گھومتا دکھائی دیتا ہے جو کسی بھی وقت کسی بھی شخص پر حملہ آور ہوجاتے ہیں اور نتیجہ موت کی صورت میں نکلتا ہے۔
ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع گلی گڑھ میں پیش آیا جہاں ایک کمسن بچی پر 2 آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے ضلع گلی گڑھ میں ایک بچی جو سڑک سے گزر رہی تھی اسی دوران 3 آوارہ کتوں نےبری طرح بچی کو بھنبوڑ ڈالا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی۔
آوارہ کتوں کے حملے میں بچی کو معمولی چوٹیں آئیں اور اسے ہنگامی طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے ریبیز کے انجیکشن لگائے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت ایک خاتون بھی گلی سے گزر رہی تھی جس نے ہمت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کتوں کے چنگل سے بچی کو بچایا جس کے بعد اہل علاقہ نے اسے قریبی اسپتال پہنچا دیا۔
ڈاکٹر کے مطابق بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، اب اسے زہر کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سیل (سگ گزیدگی) کے انجیکشن کا کورس کروایا جائے گا۔