اکثر اوقات دیکھتے ہیں کہ جج صاحبان،وزیراعظم اور صدر کسی بھی ملک کا ہو اس کے وی آئی پی پروٹوکول کیلئے سڑکیں بند کر دی جاتی ہیں جس سےعام عوام کو شدید تکلیف ہوتی ہے۔
مگر اب سوشل میڈیا پر ایک تصویر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے ایک جج جن کا نام شیخ عبدالحکیم حقانی ہے۔
وہ رکشے سے اتر رہے ہیں اور انہیں اس بات کی کوئی شرم نہیں کہ وہ جج ہو کر رکشے میں سفر کر رہے ہیں۔ یہ جج افغانستان کے جج ہیں۔انکی یہ تصوریر افغان اردو کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری کی گئی۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ کیپشن دیا کہ " چیف جسٹس شیخ عبدالحکیم حقانی رکشے سے اترتے ہوئے، نہ کوئی لمبا پروٹوکول تھا،نہ سڑک بند ہوئی اور نہ ہی کسی کو کوئی تکلیف ہوئی۔
مزید یہ کہ وقت کے چیف جسٹس کی یہ سادگی دیکھ کر صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں انکے اس احسن اقدام کو سرہا رہے ہیں اور انکی تعریف میں ایک سے ایک بہترین الفاظ کہہ رہے ہیں۔
اس کے علاوہ یہاں یہ بھی بتا دینا بہت ضروری ہے کہ افغانستان کے یہ چیف جسٹس کہیں جا رہے تھے اور یہ اپنی منزل آجانے پر رکشے سے اتر گئے، تو اس موقع پر یہ تصویر کھینچی گئی۔