نصیر سومرو کا شمار دنیا کے طویل ترین قد والے انسانوں میں کیا جاتا ہے۔ نصویر سومرو اس وقت پاکستان میں اس وقت سب سے لمبے قد والے شخص ہیں۔
طویل ترین قدم والے آدمی نصیر سومرو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) میں ملازمت کرتے ہیں اور اب ان کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی وہ یہ کہ انہیں (پی آئی اے) میں سینئر پیسنجر ہینڈلنگ سروسز آفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایئر مارشل ارشد ملک نے کراچی میں پی آئی اے ہیڈ آفس میں پی آئی اے کے کارکن نصیر سومرو کو پروموشن لیٹر دے دیا اس موقع پر سومرو نے ایئر مارشل ارشد ملک کا شکریہ ادا کیا اور پروموشن لیٹر ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
نصیر سومرو کو آفیسر گروپ 5 سے 6 میں سینئر پیسنجر ہینڈلنگ سروسز آفیسر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
پی آئی اے کے سی ای او نے سومرو کو ترقی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں ایئر لائن کے لیے مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
خیال رہے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سال 2000 میں نصیر سومرو کو دنیا کے سب سے لمبے انسان کا اعزاز دیا تھا۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ان کا قد 8 فٹ 1 انچ ریکارڈ کیا گیا تھا۔