کراچی کی مصروف شاہراہ آئی ائی چندریگر روڈ پر موجود یہ لال بلڈنگ خوفناک کیوں ہے؟ یہاں کوئی کیوں نہیں جانا چاہتا

image
رات کے وقت تو اندھیرے سے ڈر اور خوف تو آتا ہی ہے لیکن جب دن کے وقت بھی اُجالے میں اندھیرا محسوس ہو تو کسی غیر مخلوق کی موجودگی کا اندازہ ہوتا ہے اور یہ حقیقت ہے کہ جن، جنات کی موجودگی دنیا میں ہے جس سے کوئی دو رائے نہیں ہے۔ اکثر وہ گھر یا محلات جہاں کم لوگ اتے جاتے ہیں یا برسوں سے جو جگہ آباد نہ ہو وہ ویرانی کی وجہ سے غیر مخلوقات کا ڈیرہ بن جاتی ہیں لیکن حیرت اس وقت ہوتی ہے جبکہ مصروف جگہوں پر لوگوں کی موجودگی میں بھی ڈر اور خوف ہو۔ ایسی ہی ایک عمارت لال بلڈنگ کراچی کی مصروف شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ہے جو 20 سال سے غیر آباد اور خوف کی علامت بنی ہوئی ہے جہاں رات میں تو کوئی جانے کا سوچ نہیں سکتا بلکہ دن میں بھی نہیں جاتا۔ اس عمارت کے چوکیدار نے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ: '' یہاں پچھلے 20 سال سے کوئی نہیں آیا، اور نہ یہاں کوئی آتا کچھ وقت قبل یہاں آفس تھے لیکن سب چھوڑ کر بھاگ گئے، یہاں کسی خاتون کا سایہ دیکھا گیا ہے اور میں خود بھی بہت مرتبہ ڈرا ہوں، ایک مرتبہ مغرب کے وقت یہاں بچوں کی بال آئی میں نکالنے آیا تو ایسا محسوس ہوا کہ جیسے کچھ ہے، یہاں ایک مزدور کام کرنے آیا تھا جس کو اندر کسی نے اتنا مارا کہ وہ بیچارہ ڈر کر بھاگ گیا جبکہ آج تک یہاں کوئی رہ نہیں سکا۔ ''

About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts