پیٹرول، بجلی، پانی اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے جہاں حکومت نے لوٹنے میں کمی نہیں چھوڑی تھی، وہیں کراچی والوں کو دن دھاڑے چوروں نے بھی خوب پریشان کر رکھا ہے۔ لیکن عوام نے بالکل نہیں گھبرانا کیونکہ اب ٹریفک پولیس والے بھی کراچی والوں کی مشکلات میں خوب اضافہ کر رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اب ٹریفک پولیس والے بھی شہریوں کو چالال پہ چالان کرکے لوٹ رہے ہیں۔ جس کی اصل وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ایک ٹریفک پولیس والے کو دن بھر میں 40 کے قریب چالان کرنے ہیں ، اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے یہ بیچارے ٹریفک پولیس افسران راستے میں روک روک کر لوگوں پرچالان کر رہے ہیں۔
ایک مہینے میں اوسطاً 27 ہزار سے زائد چالان کرکے شہریوں سے ساڑھے 6 کروڑ روپے کے قریب رقم وصول کی جا رہی ہے۔ کراچی شہر میں ٹریفک پولیس عملے کی تعداد 6 ہزار 782 ہے ۔ اس سال اب تک 27 لاکھ 29 ہزار سے زائد چالان کیے جاچکے ہیں جن سے ذرائع کے مطابق 65 کروڑ 23 سے زائد روپے لئے گئے جبکہ ایک ماہ میں 28 ہزار سے زائد چالان کیے گئے ہیں جن سے 6 کروڑ 42 لاکھ سے روپے وصول کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق چالان سے 30 فیصد رقم ٹریفک پولیس جب کہ 70 فیصد سرکاری خزانے میں دی گئی ہے۔