حال ہی میں نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی شادی کے بندھن میں بندھیں۔ ان کی شادی کے چرچے پورے سوشل میڈیا پر چھائے رہے۔ ملالہ یوسفزئی کے شوہر عصر ملک پاکستان کرکٹ بورڈ کے ‘ہائی پرفارمنس سینٹر’ کے جنرل مینیجر ہیں۔ وہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے ساتھ بطور آپریشنل منیجر کام کر چکے ہیں اور وہ پلیئر مینجمنٹ ایجنسی بھی چلاتے تھے۔
ملالہ یوسفزئی بروز منگل اپنے دیرینہ ساتھی عصر ملک کے ساتھ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک نجی نکاح کی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھیں۔ دونوں جوڑے نے اپنے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں جو لوگوں کو بہت پسند آئیں۔
اب لوگ یہ جاننے کے لیے بہت بے تاب ہوں گے کہ آخر ملالہ نے اپنی شادے کے موقع پر کونسے مشہور ذیزائنر کا لباس زیب تن کیا تھا اور اس کی قیمت کیا ہوگی۔ تو ہم آپ کو اس حوالے سے تفصیلات بتا دیتے ہیں۔
ملالہ یوسفزئی نے اپنے نکاح کی تقریب کے موقع پر ایک مشہور پاکستانی لباس کا برانڈ "Zaaviay" کا روایتی جوڑا زیب تن کیا تھا۔ ملالہ کے نکاح کا عروسی جوڑا انتہائی دلکش نظر آرہا تھا۔ ان کا عروسی جوڑا دلکش 'مووے' رنگ کا تھا جس میں کورا، دبکا اور زری کی تفصیلی غیر متناسب کڑھائی کے ساتھ میرون فنشنگ کی گئی تھی۔ جوڑے کے ساتھ اسی طرز کا سادہ سا دوپٹہ جوڑا گیا جس پر میرون فنشنگ تھی۔ ملالہ کے نکاح کے جوڑے کی قیمت 27 ہزار پاکستانی روپے ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے اپنے عروسی لباس کے مطابق ہلکا میک اپ کیا تھا۔
ملالہ اور ان کے شوہر کی شادی کی تصاویر مداحوں کے بہت پسند آئیں جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل بھی ہوئیں۔