گھر گرانے کا خوف، بیوی کا انتقال، شوہر کو بھی دل کا دورہ پڑ گیا

image
میاں بیوی ایک دوسرے کا ساتھ ہر حال میں نبھاتے ہیں۔ گھر کو بنانے اور سجانے کے خواب بھی ایک ساتھ دیکھتے ہیں۔ لیکن جب یہ گھر ٹوٹ جائے تو دونوں کی امیدیں راکھ ہو جاتی ہیں۔ ایسا ہی واقعہ کراچی میں گجرنالہ کے قریب پیش آیا جہاں رہائشی آبادی کو حکام نے گرانے کا نوٹس دیا تھا اور اب وہ گھر توڑ دیئے گئے ہیں۔ گھر ٹوٹنے کے خوف سے بیوی کو دل کا دورہ پڑگیا اور وہ برداشت نہ کرسکیں اور انتقال کرگئیں، شوہر اپنے گھر اور بیوی دونوں کا صدمہ نہ سہہ سکا اس کو بھی دل کا دورہ پڑ گیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق گجر نالہ بلاک ایف نارتھ ناظم آباد کی رہائشی خاتون کو گھر گرانے کے صدمے سے دل کا دورہ پڑا اور انتقال کر گئیں۔ اب ان کے شوہر بھی برداشت نہ کر سکے اور انہیں بھی دل کا دورہ پڑ گیا، البتہ شوہر ہسپتال میں داخل ہے ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ایسے ناجانے کتنے لوگوں کے گھرون کو مسمار کیا جاچکا ہے اور اب بھی کتنی ہی رہائشی آبادیاں باقی ہیں جن کو توڑنا ہے۔ اخر کب تک لوگ رہائش یا گھر چھن جانے کی وجہ سے یوں بے گھر ہوتے رہیں گے۔
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts