یہ اپنے سے زیادہ جانوروں کا خیال رکھتے ہیں ۔۔ ان مشہور سیاستدانوں کے جانور کون سی مہنگی غذائیں کھاتے ہیں جن کا عوام سوچ بھی نہیں سکتی؟

image

سیاستدانوں سے اکثر ہی عوام تنگ رہتی ہے مگر ان کے پالتو جانور بہت خوش رہتے ہیں اسکی وجہ یہ ہے کہ انہیں کھانے کو وہ وہ چیزیں ملتی ہیں جو ایک عام آدمی کو زندگی بھر میں میسر نہیں ہوتی۔ آئیے جانتے ہیں کہ پاکستان کے مشہور سیاستدانوں کے پالتو جانور کھانے میں کیا کھاتے ہیں۔

آصف علی زرداری:

آصف علی زرداری نے الیکشن کے دنوں میں اپنے اثاثے ظاہر کیے جس میں ظاہر ہوا کہ انکے پاس نایاب نسل کے گھوڑے بھی ہیں اور مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چارا یا گھاس پھوس نہیں کھاتے بلکہ وہ سیب کا مربہ، بادام، پستے، اور اخروٹ کھانے کے شوقین ہیں یہی نہیں بلکہ ناشتے میں حلوہ پوری کھاتے ہیں۔

عمران خان:

عمران خان جو حالیہ پاکستان کےازیراعظم ہیں ان کے پاس 5 پالتو کتے ہیں اور انکے کتوں کا نام شیرو، شیرنی، موٹو، پیڈو اور میکسمس ہے، ان میں سے شیرو اور شیرنی مر چکے ہیں اس کے علاوہ خان صاحب کے پاس مرغیاں، گائے اور دریائی گھوڑے بھی ان کے فارم ہاؤس پر موجود ہیں۔

اب بات کرتے ہیں کہ عمران خان کے پالتو جانور کھاتے کیا ہیں تو یہ امپورٹڈ گوشت کھاتے ہیں تا کہ انکی صحت خراب نہ ہو۔

اکثر سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی اپنے پالتو کتوں کے ساتھ وقت گزارنے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں۔

صدر عارف علوی:

صدر عارف علوی طوطوں کے بہت زیادہ شوقین ہیں اور انہوں نے حال ہی میں صدر ہاؤس میں طوطوں کے لیے پنجرہ بننے کا حکم دیا تھا۔ جس کیلئے 19 لاکھ روپے کا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے اور انکے طوطے بھی نہایت ہی بہترین غذا کھاتے ہیں۔ یعنی کہ امپورٹڈ غذا جو غیر ممالک سے آتی ہیں۔

پرویز مشرف:

پرویز مشرف کو بھی کتے پالنے کا شوق ہے۔ایک مرتبہ نجی ٹی وی کے شو کے دوران انٹرویو میں کتا آ گیا جو کہ انکا پالتو کتا ہے اس کا نام پاشا ہے۔ اس وقت جب انکا پالتو کتا انکے پاس آیا تو انہوں نے اسے اٹھا کر بہت پیار، محبت کا اظہار کیا اور اینکر سے کہا کہ لوگ پتہ نہیں کیوں کتوں کو اچھا نہیں سمجھتے۔

البتہ یہ بھی اچھی غذا ہی کھاتے ہیں پر ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ کیا کھاتے ہیں انکے پالتو جانور۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts