خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی بیٹی مہرو مانیکا کی رواں سال 12 ربیع الاول کو مدینہ منورہ میں شادی انجام پائی تھی جس کی تصاویر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
بشریٰ بی بی کی بیٹی کی شادی الفتح گروپ کے سی ای او کے بیٹے محمد شیخ سے ہوئی۔ جن کا نکاح 12ربیع الاول کو مسجد نبویﷺ میں ایک تقریب میں انجام پایا تھا جس میں خاندان کے افراد اور دوستوں نے شرکت کی تھی ۔
نکاح کے بعد نوبیاہتا جوڑے نے عمرے کی ادائیگی بھی کی۔ وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد شیخ نے بیلے رنگ کا کوٹ پینٹ اور دلہن نے ہلکے جامنی رنگ کا شرارہ پہن رکھا ہے۔
محمد شیخ کے والد کا نام محمد انیس ہے اور یہ پاکستان کے ایک بڑے بزنس مین ہیں۔
دیکھیئے تصاویر: