گوادر کے ساحل پر طلبہ کیلئے آنیوالی مفت کتابیں کون پھینک کر گیا؟ جانیئے تفصیلات

image
علم سب سے بڑی دولت ہے۔ کتابیں اس دولت کا سرمایہ ہیں۔ لیکن جب ہم ان کتابوں کی عزت نہیں کریں گے تو خود بھی عزت دار نہیں بن سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق گوادر میں نامعلوم افراد گورنمنٹ ہائی اسکول گوادر کی جدید درسی کتابیں بوروں میں بھر کر ساحل پر پھینک کر فرار ہوگئے تھے اور پانی کی لہروں کے باعث وہ کتابیں ساحل پر پھیل گئیں۔۔ یہ وہ کتابیں ہیں جو محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکول کے طلبہ کو مفت تقسیم کرنے کیلئے اسکول بھجوائی گئی تھیں۔ جب علاقہ مکینوں نے کتابیں ساحل پر پڑی دیکھیں تو اپنی مدد آپ کے تحت کتابوں کو محفوظ کرنے کی کوشش کی، کچھ کتابیں تو سمندر میں بہنے سے بچ گئیں البتہ کئی کتابیں پانی میں بہہ گئیں۔، بچئای جانے والی تمام کتابیں اسکول واپس پہنچا دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر تعلیم بلوچستان عبدالواحد شاکر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ محکمہ تعلیم نے یہ کتابیں بچوں کو مفت تقسیم کرنے کیلئے دی تھیں۔ اور واقعے کے بعد ایکشن لیتے ہوئے گورنمنٹ ہائی اسکول گوادر جدید کے ہیڈ ماسٹر محمد طارق علی کو معطل کردیا۔ مذید تحقیقات جاری ہیں۔ اسکول انتظامیہ کے اس قدام سے شہریوں میں شدید غصہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دینی کتابوں کی اس طرح بے حرمتی ناقابل برداشت ہے۔ کتابوں کی بوریوں پر گوادر جدید کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں، یہ کتابیں کس اسکول کی ہیں اور اس کویہاں لا کر ضائع کرنے کی کیا وجہ ہیں تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts