اسماء آخری وقت تک والدہ کے پاس موجود تھیں، لیکن پھر بھی ۔۔ جانیے نواز شریف کی دوسری بیٹی اسماء نواز شریف سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

پاکستان کی سیاسی شخصیات تو ہر وقت میڈیا کی خبروں میں ہوتی ہیں, ان کی نجی زندگی سے متعلق بھی میڈیا بتاتا رہتا ہے، مگر کیا ان کے رشتہ داروں کے بارے میں کبھی آپ نے جانا ہے؟ ہماری ویب ڈاٹ کام سابق وزیر اعظم نواز شریف کی دوسری بیٹی عاصمہ نواز شریف سے متعلق کچھ ایسی معلومات فراہم کریں گے جو ہو سکتا ہے آپ نے پہلے نہیں سنی ہوں۔

نواز شریف کی دو بیٹیاں ہیں ایک مریم نواز شریف جو کہ کسی تعرف کی محتاج نہیں ہیں جبکہ دوسری عاصمہ نواز شریف ہیں جو میڈیا پر زیادہ دکھنا پسند نہیں کرتی ہیں۔ عاصمہ اپنی والدین کی چہیتی بیٹی ہیں۔ وہ اپنے والدین سے بے حد پیار کرتی ہیں۔

اسماء نواز تنازعات سے ہر قسم سے محفوظ ہیں لیکن پھر بھی انہیں کئی مواقع پر متنازع بنا دیا جاتا ہے۔ اسماء نواز سے متعلق سوشل میڈیا پر کہا جاتا ہے کہ نواز شریف اور ان کے والد محمد شریف نے اسماء کی شادی ایک عربی شخص سے کر دی گئی تھی اس وقت اسماء نوجوان دوشیزہ تھیں جبکہ عربی شخص کی عمر 55 سال تھی۔ لیکن اس کہانی سے متعلق کسی باخبر ذرائع سے تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔

اسماء کو اس وقت بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب والدہ کلثوم نواز اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ اس وقت ان سے متعلق چہہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ والدہ اسپتال میں ہیں اور اسماء کہاں ہیں۔ جس پر ان کے شوہر علی ڈار نے ردعمل دیا تھا کہ اسماء اپنی والدہ کی گزشتہ 4 ماہ سے تیمار داری کر رہی ہیں۔

اسماء نواز اور علی ڈار کی شادی 2004 میں سعودی شہر جدہ میں اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار سے ہوئی۔ جبکہ شادی میں قریبی مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا تھا، تعداد بھی صرف 80 کے قریب تھی۔
اسماء مریم سے کچھ حد تک مختلف اس طرح ہیں کہ وہ سیاسی طور پر فعال نہیں ہیں اور کیمرے کے پیچھے رہنا پسند کرتی ہیں۔ جبکہ مریم والد کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔ اسماء اپنی دادی سے بھی بے حد پیارت کرتی اور والدہ کے قریب رہتی تھیں، اسماء دادی اور والدہ کو اب بھی یاد کر کے اشکبار ہو جاتی ہیں۔

اسماء اور علی ڈار کے بچے ہیں جن میں ابراہیم ڈار اور مزید دو بچے ہیں۔ جن میں دوسرے نمبر پر بیٹی ہے اور تیسرے نمبر پر بیٹا ہے۔ علی ڈار اور اسماء کے بیٹے آٹزم نامی بیماری کا شکار ہیں جس میں مریض کو بولنے میں مشکلات کا سامنا پیش آتا ہے وہ اپنی بات صحیح طرح بتا نہیں سکتا ہے۔ اس بیماری کا شکار افراد دماغی طور پر بھی کمزور ہوتے ہیں۔

علی ڈار کے بیٹے ابراہیم ڈار کو بھی یہی بیماری لاحق ہے۔ ابراہیم ڈار اس بیماری میں اگرچہ مبتلا ہیں لیکن وہ کئی چیزوں کو سمجھ سکتے ہیں۔ علی ڈار اپنے بیٹے کی ویڈیوز اور تصایر ٹوئیٹر شئیر کرتے رہتے ہیں۔

اسماء نواز کے لیے اس وقت بھی مشکلات پیش آئی تھیں، جب ایک صحافی کی جانب سے یہ دعویٰ کی گیا تھا کہ ان کے شوہر یعنی علی ڈار نے دوسری شادی کر لی ہے۔ اگرچہ صحافی اپنی بات پر قائم رہے لیکن اس خبر کو پھر دبا دیا گیا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts