کھانا پکانے کیلئے اب صرف چند گھنٹے گیس ملے گی باقی وقت چولہا ٹھنڈا رہے گا، جانیئے اب کن علاقوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہوگی؟

image
سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہونا معمول کی بات ہے، ہر سال کی طرح اس سال بھی گیس کی بھرپور لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ اس مرتبہ بھی صرف اور صرف کچھ گھنٹے گیس کی فراہمی کی جائے گی اور بقیہ اوقات چولہے ٹھنڈے رہیں گے۔ پٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کی سردیوں میں گیس سے متعلق حکمتِ عملی سامنے آئی ہے جس کے تحت پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے صارفین کو 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے گیس مل سکے گی ۔ گیس کی ٹائمنگ صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک پھر دن ساڑھے 11 بجے سے 2 بجے تک اور شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک گیس مل سکے گی۔ لیکن یہ بالکل نہیں کہا جاسکتا کہ گیس پریشر نارمل ہوگا یا زیادہ یا پھر بالکل کم کیونکہ سردیوں میں گیس کی پیداوار کم اور لاگت زیادہ ہو جاتی ہے۔ البتہ یہ روٹین دسمبر سے فروری تک رکھا جائے گا لیکن اگر کھپت زیادہ ہوئی تو مارچ میں بھی اسی طرح سلسلہ رہے گا۔
About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts