پاکستان کے معروف اور سینئر صحافی کامران خان جو تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کے کام اور ان کے وژن کو سراہتے تھے جو عمران خان کو واحد تبدیلی کا ذریعہ سمجھتے تھے اب ان کی جانب سے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
کامران خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو عوام کی مشکلات کو نہ سمجھنے اور تبدیلی کے وعدوں پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
سینئر صحافی کامران خان نے ویڈیو میں کہا کہ عمران خان صاحب میری کوشش رہی عوام کی امیدیں قائم رہیں۔ قوم سے تبدیلی کے وعدے پورے کرنے میں آپکی حوصلہ افزائی کرتا رہوں لیکن اب تھک رہا ہوں آپ سے جڑی امیدیں مدھم پڑ گئیں اقتدار کے ساٹھ میں چالیس ماہ دو تہائی مدت کر چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی حکومت خطرناک بھنور میں پھنس چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطرہ ہے کہ کنارہ لگنے سے پہلے کشی ڈوب نہ جائے۔ سینئر صحافی عمران خان کو کہا کہ آُپ کپتان ہیں اسے ڈوبنے سے بچائیں۔
انہوں نے عمران خان سے کہا کہ چالیس ماہ گزر گئے بہتری کیا آتی ہر گزرتا ہفتہ بگاڑ میں اضافہ کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب آپ نے جزباتیت دکھائی، گزشتہ مہینے آئی ایس آئی چیف کی تعیناتی معاملہ ہم سب کو ڈپریشن میں مبتلا کر گیا۔
انہوں نے کہا کہ شکر ناقابل تلافی نقصان نہیں ہوا۔ لیکن عام پاکستانی بہت پریشان ہے، آپ کی حکومت کے چوتھے سال میں بجلی، پیٹرول ، اشیاء خردو نوش کا بل دگنا ہوچکا ہے۔
کامران خان نے پی آئی اے سے متعلق کہا کہ افسوس ہے کہ انٹرنیشل فلائٹ آپریش ٹھپ پڑا ہے، ان گنت ریلوے حادثات ، نااہلی اور سانحات کی نئی تارخ رقم کی۔
مزید کامران خان نے وزیراعظم عمران خان کے وعدوں اور ملکی صورتحال سے متعلق کہا کہا دیکھئے نیچے دی گئی ویڈیو میں۔