8 سال جیل میں رہا۔۔ جانیے سزائے موت کے قیدی نے کیسے جیل میں رہتے ہوئے وکالت مکمل کرلی؟

image

بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو جیل جا کر بدل جائیں یا سیدھے راستے پر آجائیں۔ مگر آج ہم آپ کو ایسے شخص کے بارے میں بتائیں گے جسے عدالت نے موت کی سزا سنادی تھی، مگر اب وہ قیدی سے وکیل بن گیا۔

رائے محمد ایاز نامی شخص کو 2012 میں قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مگر 8 سال دوران قید میں رائے محمد نے وکالت کی ڈگری اور دین کی تعلیم حاصل کی، جس کے بعد اب وہ وکیل بن چکے ہیں۔

رائے محمد نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میرے اور میری فیملی کے خلاف قتل کا جھوٹا کیس کیا گیا تھا۔ جس میں مجھے اور میرے والد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

انہوں بتایا کہ جیل جانے کے بعد میں نے 8 سال گزارے، جہاں وکالت کی تعلیم حاصل کی۔ مزید کہا کہ بہت سے ایسے افراد دیکھیے جو بے گناہ جیل میں موجود تھے۔

رائے نے کہا کہ جیل میں قتل کیس میں جانا میرے لیے خوفناک بات تھی۔ ہر دن میرے لیے بہت مشکل تھا۔ بس ایک چیز تھی جو قیدیوں کو زندہ رکھتی ہے اور وہ امید ہے۔

رائے محمد نے بتایا کہ جیل میں کلاسز موجود ہے، جس طرح ہمارے معاشرے میں ہیں۔ جو غریب اور قیدی کے درمیان سہولیات میں بہت فرق ہوتا ہے۔ غریب کیلئے جیل میں پریشانی زیادہ ہے، مگر امیر کیلئے ایسا ہی ہے جیسے وہ پکنک منانے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں جیل میں نہ جاتا تو آج میں وکیل بھی نہ ہوتا۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts