صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگی نہیں لگائی گئی، 450 دکانیں جلا دیں ۔۔ تاجر برادری غم سے نڈھال

image

صدر کوآپریٹو مارکیٹ میں دو روز قبل بھیانک آگ لگی جس میں تاجروں کے مطابق 450 دلانیں جلا دی گئیں۔ مارکیٹ کے تاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے یہ واقعہ دوسرا سانحہ بلدیہ ٹاؤن ہے جس میں بلڈر اور قبضہ مافیا ہی ملوث ہیں۔

جبکہ کمشنر کراچی اقبال میمن پیر کو جب مارکیٹ پہنچےتو کہا کہ کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، کولنگ کے بعد ماہرین کو طلب کیا جائے گا اور ماہرین اس کی وجہ بتائیں گے۔

کوآپریٹو مارکیٹ کے دکان دار محمد اسلم خان نے بتایا کہ: '' میں 50 سال سے اس مارکیٹ میں کاروبار کر رہا ہوں، اتوار کے روز دوپہر ایک بجے کے الیکٹرک کا عملہ کیبیلنگ کام کررہا تھا اوران کے جانے کے بعد تقریباً 3 یا 4 بجے کے درمیان مارکیٹ کی پہلی منزل پر ہلکا دھواں اٹھا اور پانچ سے ساڑھے پانچ تک آگ نے پوری مارکیٹ کو لپیٹ میں لیا تھا۔ اور روایتی طرح فائر بریگیڈ کا عملہ پانی کی کمی کی وجہ سے کبھی ایک گلی تو کبھی دوسری گلی جاتا رہا اور اسی وجہ سے یہ سلسلہ پیر تک جاری رہا۔

تاجروں نے الزام عائدکرتے ہوئے کہا کہ: '' مارکیٹ میں آگ لگی نہیں بلکہ لگائی لگی ہے، دکانوں کے تالوں پر کیمیکل ڈال کر تباہ کیا گیا، مارکیٹ میں 450 سے زائد دکانیں جل گئیں ، اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ پہلی منزل پر واقع گودام 50 فیصد جل کر خاک ہوگئے۔ واقعے کی مکمل تحقیات کی درخواست بھی کی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts