پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ آبادی کے لحاظ سے پنجاب ہے۔ پنجاب 5 دریاؤں کا مجموعہ ہی نہیں، بلکہ مختلف رنگوں کو یکجاں کرنے والا ایک اہم صوبہ ہے۔ یہاں کی روایت، ثقافت اور کھانے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ کسی کو اصلی گھی کی روٹی، باجرے کی روٹی، مکھن کا ساگ حد سے زیادہ پسند ہے تو کسی کو امرتسری جلیبی۔
پنجابی کھانوں میں سے اگر بات ہم کریں روٹی کی تو ہم سب نے دیکھا ہی کہ پنجاب میں روٹی کو چھابے میں رکھا جاتا ہے۔ آج ہماری ویب میں آپ کے لئے موجود ہیں دستکاری کئے ان برتنوں میں کھانا رکھنے اور کھانے کے فائدے جو یقیناً آپ کو بھی ایک مرتبہ پھر ان برتنوں کے استعمال کرنے پر آمادہ کردیں گے۔
فائدے:
٭ چھبڑی یعنی درختوں کی چھالوں سے بنی چنگیری (جس میں روٹ رکھتے ہیں)
میں روٹی رکھنے کا سب سے زیادہ فائدہ ہے کہ اس میں رکھی ہوئی روٹی بناء فریزر کے بھی نرم رہتی ہے روٹی خشک نہیں ہوتی اور جرثیم سے پاک ہوتی ہے۔
چونکہ عموماً ہم روٹیوں کو پلاسٹک کے بنے ہاٹ پاٹ میں رکھتے ہیں جس کو بند کرنے سے اس میں پسینہ آ جاتا ہے اور روٹی خشک ہو کر کڑک ہو جاتی ہے ساتھ پلاسٹک کے ذرات بھی اس میں شامل ہونے لگتے ہیں جو جراثیم کا باعث بنتے ہیں، لہٰذا روٹیوں کو چھابڑی میں رکھنا فائدے مند ہوتا ہے۔
٭ چھابڑی کا بڑا ڈبہ یا بمبو سٹک کا ہاٹ پاٹ سستا بھی آتا ہے اور اس میں رکھا گیا کھانا یا روٹیاں لمبے عرصے تک تازہ رہتی ہیں کیونکہ یہ درختوں سے نکلی لکڑیوں سے بنتے ہیں اس لئے ان میں نمی زیادہ پائی جاتی ہے جو کھانے کو خراب ہونے سے بچاتی ہیں۔
٭ ہاتھ کا پنکھا تو آپ کے گھروں میں بھی ہوگا لائٹ جاتے ہی پنکھے ہاتھوں میں اٹھا کر جھلنے لگتے ہیں ان پنکھوں سے آپ ہوا بھی حاصل کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی پنکھا جھلتے جھلتے آپ کے ہاتھوں کی بھی ورزش ہوجاتی ہے۔
٭ برتنوں کے علاوہ کرسیاں اور فرنیچر کو بھی اسی مٹیریل سے بنایا جاتا ہے جس پر بیٹھنے سے جسم کا توازن برقرار رہتا ہے اور کمر کی مہروں کے درد میں بھی مفید ہے۔