سونے کی قیمت میں اچانک کتنی کمی کردی گئی؟ خریدار خوش
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔ عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کے اضافے سے 1874 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1350 روپے اور 1157 روپے کی کمی واقع ہوئی اور فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 24 ہزار 850 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 7 ہزار 39 روپے ہوگئی۔