کرین میں بیٹھ کر شادی میں آئے تھے اور اچانک گر گئے ۔۔ شادی میں انوکھی انٹری کے دوران جوڑا اسپتال پہنچ گیا، دیکھیے ویڈیو

image

ہم دیکھتے ہیں کہ پہلے تو لوگ اپنی شادیوں میں مہنگی مہنگی کاروں میں انٹری کرنا پسند کرتے تھے مگر جب سے سوشل میڈیا دنیا کی زندگیوں میں آیا ہے اب ہر کسی کو وئرل ہونے کا شوق پڑ گیا ہے جس کیلئے وہ اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے ہیں کوئی اپنی شادی میں دریائی گھوڑے پر بیٹھ کر آتا ہے تو کبھی دولہن گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر آتی ہے مگر اب۔

تو حد ہی ہو گئی ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ دولہا دلہن ایک کچرا اور عمارتوں کا ملبا اٹھانے والی کرین کے آگے بیٹھے ہوئے ہیں اور اپنی شادی کی تقریب میں باحفاظت پہنچ بھی گئے ہیں مگر ابھی تصاویر انکی کھینچی جا رہی تھی کہ دھڑام سے ٹیبل پر آ گرے۔

مزید یہ کہ اس افسوسناک واقعے کے بعد دولہا دولہن دونوں شدید زخمی ہو گئے اور شادی کی تقریب میں شریک لوگ بھی حیران رہ گئے کہ یہ ہوا کیا۔اس کے بعد ہونا کیا تھا انہیں کچھ لوگوں نے مل کر اٹھایا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔

جبکہ کرین انہیں نیچے اتارنے لگی تو اس طرح سے نیچے اتارا کہ جیسے انسان نہیں بلکہ کوئی سامان نیچے پھینک رہی ہو۔

واضح رہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کس ملک کی ہے ہاں البتہ شادی کی تقریب میں شامل لوگوں کے پہناوے سے اندازہ ہوتا ہے کہ کسی مغربی ملک کا واقعہ ہے یہ۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts