موٹرسائیکل چلاتے وقت آپ کو خیال کرنا چاہیئے کہ راستہ کیسا ہے اور اس کا ڈھلان کم ہے یا زیادہ۔ یہی وجہ ہے کہ بائیک کی وجہ سے ڈھیروں حادثات ہوجاتے ہیں۔
یوٹیوب پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور لداخ کو جوڑنے والی ایک خطرناک شاہراہ زوجیلا پاس پر ٹینٹ کی ڈنڈیوں سے لدے ہوئے 2 ٹرک آگے پیچھے جا رہے ہیں اور ان کے پیچھے 2 موٹرسائیکل سوار ہیں۔
جوں ہی پہلے بائیک سوار نے ٹرک کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی عین سڑک کے کنارے پر بائیک پھسل گئی، ہوشیاری تو کام نہ آئی البتہ فوری طور پر دماغ نے کام کیا اور بائیک سوار نے کسی طرح خود کی جان بچالی۔
اگر تھوڑی سی بھی مذید بائیک پھسلتی تو سوار ہمیشہ کے لئے ابدی نیند سو جاتا۔ زوجیلا پاس دنیا بھر میں خطرناک اس وجہ سے سمجھی جاتی ہے کیونکہ اس پر دلدلی پھسلن ہے جو یہاں ہونے والی بارش اور سرد موسم کے باعث جمنے والی برف کی وجہ سے ہوتی ہے۔