کراچی بھر کے تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں 2 روپے سے لے کر 10 روپے تک اضافہ کردیا ہے۔ جب سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں دیگر اشیائے خوردونوش سمیت روٹی کی قیمت میں بھی اضآفہ کر دیا گیا ہے۔
چپاتی کی قیمت 2 روپے اضافے سے 12 روپے، شیرمال اور تافتان کی قیمتیں 5 روپے اضافے سے 45 روپے جبکہ کلچے کی قیمت 35 روپے تک پہنچ چکی ہے اور نان کی قیمت 10 سے بڑھا کر 15 روپے کردی گئی ہے۔
بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بات کرتے ہوئے تندور مالکان کا کہنا ہے کہ:
''
آٹے کی پچاس کلو بوری کی قیمت 2 ہزار 390 سے 3 ہزار 760 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ پچھلے سال کے مقابلے چینی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد چینی کا 50 کلوگرام کا تھیلا 3 ہزار 600 سے 5 ہزار 450روپے تک جا پہنچا ہے۔
ایسے حالات میں روٹی کی قیمتوں میں مجبوراً اضافہ کرنا پڑا ۔