آپ سچ میں مجبور لوگوں کے دکھ سمجھتی ہیں ۔۔ مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران لاپتہ شخص کے بچے کو گود میں اٹھا لیا، دیکھیے ویڈیو

image

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران مجبور ماں کے 3 سالہ بچے کو گود میں اٹھا کے ہمدردی کا اظہار کیا یہ بچہ ایک مدثر نارو نامی صحافی کا ہے جس کے والد کچھ وقت سے لاپتہ ہیں اور کہیں بھی انکی اہلیہ کو معلوم نہیں ہو پا رہا ہے کہ وہ کہاں ہے۔

اس موقعے پر مریم نواز نے کہا کہ میں ابھی پاکستان فیڈریشن آف جرنلسٹس کی ایک تقریب میں مجھے بطور اسپیکر مدعو کر رکھا ہے جہاں میں ان ماں بیٹا دونوں کو اپنے ساتھ لے کر جاؤں گی اور انکے حق کیلئے آواز اٹھاؤں گی اور انصااف دلانے کی پوری کوشش کروں گی تاکہ یہ معصوم بچہ اپنے والد سے دوبارہ مل سکے۔

مزید یہ کہ مریم نواز کے اس عمل کی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ہر جگہ واہ واہ ہو رہی ہے اس کے علاوہ اپنے قائد کے اس اچھے اقدام کو مسلم لیگ (ن) کے قائدین بہت سراہا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس واقعے سے پہلے مریم نواز نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا ایم شمیم کے انکشافات پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر تنقیدکی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts