قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کی تقریر سے پہلے پیپلز پارٹی کے رکن قادر مندو خیل نے اسپیکر اسد قیصر سے غصے میں بات کی جس ہر اسپیکر قومی اسمبلی بھی غصے میں آگئے۔
اسپیکر اسد قیصر نے کہا "تمیز سے بات کرو اپنی حد میں رہ کر بات کرو۔ تم کو بات کرنے کی تمیز نہیں"
اس کے بعد اسپیکر نے قادر مندوخیل کو اسمبلی سے نکالنے اور سسپنڈ کرنے کی دھمکی دی اور بالآخر انھیں میوٹ کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بلاول بھٹو کو متوجہ کرکے کہا کہ "جس کرسی پر میں بیٹھا ہوں اس کی کوئی عزت ہوتی ہے یہ آپ کا کام ہے کہ ایسے لوگوں کا نوٹس لیں"