پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں میں بڑی تعداد میں اضافہ ہونے جا رہا ہے کیونکہ بڑی تعداد میں خواجہ سراؤں نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
خواجہ سراؤں کے 25 سر گرم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثار کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اعلان کر دیا ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ
پیپلزپارٹی سوشل ڈیموکریٹ جماعت ہے یہاں سب کے لئے ایک جیسے مواقع ہیں۔
پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنےوالوں میں ثنااحمد،شھزادی رائے دیگرشامل ہیں
.
خواجہ سراؤں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ"
ہم اپنی مرضی سے پی پی میں شامل ہو رہے ہیں ہمیں امید ہے کہ بی بی بینظیر کا مشن ہم سب مل کر پورا کریں گے اور پاکستان جو کامیابی سے آگے بڑھائیں گے
"